جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا وائرس؛ امریکی ریاست کیلفورنیا میں رات کا کرفیو نافذ

کورونا

کیلفورنیا: امریکی ریاست کیلفورنیا میں کورونا کی شدت میں اضافے کے بعد رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا۔

یہ فیصلہ امریکا بھر میں مریضوں کی ریکارڈ تعداد تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ ہونے کے باعث سامنے آیا، مئی کے بعد ملک میں روزانہ مرنے والوں کی تعداد دوہزار سے زائد نوٹ کی گئی ہے، اب تک ملک بھر میں دو لاکھ پچپن ہزار افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مقامی اخبار کے مطابق کیلیفورنیا میں کیسز کی شرح باقی ملک سے زیادہ ہے، کیلیفورنیا میں رات کے کرفیو کے اوقات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: 24 گھنٹوں 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار

فی الحال یہ حکم اکیس دسمبر تک نافذ رہے گا ضرورت پڑنے پر اس میعاد میں اضافہ نہیں کیا جاسکے گا۔

متعلقہ خبریں