جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کورونا وائرس؛ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی

مدد

کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب،سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی۔

ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،وفاقی حکومت کی جانب سے وائرس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم صوبائی حکومتوں نے وائرس کے پھیلاؤ کو قابو کرنے کے لیے پاک فوج سے مدد طلب کرلی ہے ۔

بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان نے صوبے بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے اور 3 ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے بعد وائرس پر قابو پانے کے لیے پاک فوج کو خط لکھ دیا ہے۔

سندھ

دوسری جانب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وفاق سے درخواست کی ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن کرنے کے لیے سول انتظامیہ کی مدد اور سہولت کے لیے پاک فوج کے جوان بھیجے جائیں۔

پنجاب

تاہم  وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے پاک فوج سے مدد لینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 189 ممالک متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ مہلک وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے بیمار افراد کی تعداد3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 94 ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں