جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس تیزی سے زندگیاں چھینے لگا، مزید 42 اموات، 2 ہزار 843 کیسز کی تصدیق

مزید 42

اسلام آباد : کورونا وائرس اپنے شکار تیزی سے کرنے لگا ہے، مزید 42 افراد کی زندگی اس وباء کے ہاتھوں چلی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 843 مریض رپورٹ ہوگئے۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 581 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد: کورونا ویکسین، ڈاکٹرز نے اچھی خبر ملنے کی نوید سنا دی

اس دوران کورونا وائرس سے مزید 42 اموات بھی ہوئیں، جس نے مجموعی تعداد کو 7 ہزار 603 تک پہنچا دیا ہے۔ ایک ہزار 389 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔

ملک بھر میں صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 931 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیے گئے۔ ایک ہزار 613 زیر علاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں