جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، مزید 752 افراد متاثر، 9 افراد جاں بحق

مزید 752

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 752 کیسز رپورٹ ہوگئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے، 400 کے اندر تک پہنچ جانے والے کورونا کیسز کے اعداد میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 752 افراد مہلک وائرس میں مبتلاء ہوگئے، جبکہ مزید 9 افراد وائرس کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 22 تعلیمی ادارے بند

ملک بھر میں مجموعی کیسز 3 لاکھ 4 ہزار 386 ہوگئے اور اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 408 ہوگئی ہے۔ سندھ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے کہ جہاں اب تک 1 لاکھ 33 ہزار 125 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 98 ہزار 142،  خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 424، اسلام آباد میں 16 ہزار 33، بلوچستان میں 13 ہزار 991، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 472، اور گلگت بلتستان میں 3 ہزار 381 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں