جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

کورونا وائرس؛ رشی کپور کا وزیراعظم کے نام ایک پیغام

رشی کپور

ممبئی: معروف اداکار رشی کپور نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اپنی رائے پیش کی ہے۔

معروف بالی ووڈ اسٹار رشی کپور نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے نام ایک پیغام جاری کیا۔


بھارتی اداکار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘نہایت ہی ادب کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیں، پاکستانی عوام ہمارے لیے قابل احترام ہیں کیونکہ ماضی میں ہم ایک تھے’۔

رشی کپور نے مزید کہا کہ ‘کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے ، اس معاملے میں کوئی انا نہیں، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں‘۔

رشی کپور نے اپنے پیغام کے آخر میں انسانیت زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔


رشی کپور کے ٹوئٹ کے جواب میں پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے بھی ان کے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

متعلقہ خبریں