جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا وائرس؛ سعودی عرب میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کرگئی

کورونا

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید چار ہزار387 کیسز تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار 823 تک پہنچ چکی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری پریس کانفرنس میں ترجمان صحت ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ 19 کی وجہ سے 50 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے ساتھ اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 16 سو 49 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید چار ہزار387 کیسز تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار 823 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس میں مبتلا تین ہزار 648 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس وبائی مرض سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 766 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں