جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس؛ سعودی عرب کے تجارتی شہر جدہ میں کرفیو لگانے کا اعلان

شہر

جدہ: سعودی عرب میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم ترین تجارتی شہر جدہ میں کرفیو لگانے کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کرفیو سے قبل ہی جدہ میں داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں، کرفیو دوپہر تین بجے سے اگلی صبح چھ بجے تک نافذ رہےگا۔

اس سے قبل دیگر شہروں میں لاک ڈاؤن کے دوران جدہ شہر کو استثنیٰ دیا گیا تھا مگر کیس کی رفتار بڑھنے پر جدہ میں بھی سختیاں شروع کردی گئیں ہیں۔

اسی سلسلے میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت دیگر تیرہ شہروں میں بھی کرفیو کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں