جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایپل نے نئی پراڈکٹ تیار کرلی

کورونا

نیویارک: معروف موبائل کمپنی ایپل نے اپنے ملازمین کی کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے خصوصی فیس ماسک تیار کرلیا ہے۔

ایپل نے خصوصی فیس ماسکس کارپوریٹ اور ریٹیل ملازمین میں تقسیم کرنا شروع کردیے ہیں، جن میں سے بیشتر ان کا استعمال بھی کررہے ہیں، ایپل کی جانب سے ملازمین کو دو مختلف قسم کے ماسکس فراہم کیے گئے ہیں۔

ایک ماسک جو ایپل نے انجینیئرز نے تیار کیا ہے اسے ‘ایپل فیس ماسک’ کا نام دیا گیا ہے جبکہ دوسرے ماسک کو ‘کلیئر ماسک’ کا نام دیا گیا ہے اور وہ دیگر کمپنیوں کے تیار کردہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے اپنے چینی ایپ اسٹور سے 47 ہزار گیمز ہٹا دیے

ایپل ماسک میں 3 تہیں دی گئی ہیں جو ذرات کی آمدورفت کو فلٹر کرتے ہیں جبکہ اسے 5 بار دھو کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سفید رنگ کے ان ماسکس کی ساخت تکونی شکل کی ہے جو ناک کے اوپر آرام سے جم جاتا ہے اور نچلا حصہ گول ہے جو تھوڑی میں پھنس جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق وہ اگلے 2 ہفتے تک اپنے ملازمین کو فیس ماسکس فراہم کرتی رہے گی۔

متعلقہ خبریں