جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے ویکسین تیار

کرونا

سڈنی: آسٹریلیا کے تین سائنس دانوں نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق تینوں آسٹریلوی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے ویکسین تیار کرلی ہے تاہم اسپتالوں میں اس کے استعمال کے لیے ابھی مزید کچھ مہینے درکار ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ے کہ آسٹریلیا میں قائم "یونیورسٹی آف کوئنس لینڈ” میں مذکورہ ویکسین کا ٹرائل کیا جائے گا۔

آئندہ چند مہیوں میں ٹرائل کے بعد سال کے اختتام پر ویکسین اسپتالوں میں استعمال کی جاسکے گی۔

ویکسین کی تیاری میں تقریباً 20 سے 30 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہوئی۔

ڈاکٹر کیتھ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے دو سائنس دان ساتھیوں(پاؤل ینگ، ٹرینٹ منرو) کی مدد سے کروناوائرس کے علاج کے لیے ویکسین تیار کی ہے، مذکورہ ویکسین کی تیاری کا آغاز رواں سال کے آغاز سے ہی کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب برطانوی سائنسدانوں نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ کررونا وائرس کی ویکسین تیاری کے آخری مراحلے میں ہے، جون تک ویکسین عوام کے لیے تیار ہوجائے گی

متعلقہ خبریں