جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم کا جلد قوم سے خطاب کا اعلان

خطاب

اسلام آباد: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے جلد قوم سے خطاب کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں اور جلد عوام سے مخاطب ہوں گے۔

انھوں نے عوام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت کی ہدایات پرعمل کیا جائے، احتیاط لازم ہے مگر ہیجان کی قطعا ضرورت نہیں۔

وزیراعظم نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطرات سے پوری طرح آگاہ اور چوکنا ہیں اور اپنے لوگوں کی صحت و سلامتی کے لیے مناسب انتظامات کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں