جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس از خود نوٹس : وفاقی و صوبائی حکومتیں پیش رفت رپورٹ جمع کرائیں : سپریم کورٹ

خود نوٹس

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے کورونا وائرس از خود نوٹس میں کل کی سماعت کے تحریری فیصلے میں حکم دیا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں کورونا وائرس پر پیش رفت رپورٹ جمع کرائیں۔

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں کل کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ ہے۔ کورونا سے کئی اموات اور کئی تصدیق شدہ مریض موجود ہیں، جن کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شاپنگ سینٹر ہفتہ اور اتوار کو کھولنے کا حکم عید کے تناظر میں تھا : سپریم کورٹ

فیصلے کے مطابق کورونا جس انداز سے پھیل رہا ہے، اس سے خطرے کی گھنٹی بجنا شروع ہوگئی ہے۔ کورونا حکومت کی ذمہ داریوں پر اضافی بوجھ ہے۔ یہ ایک نیا وائرس ہے، جس سے لڑنے کی تیاریاں نہیں تھیں۔ وائرس کا سامنا کرنے کے لیے حکومت نے فوری اقدامات اٹھائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پاکستان کی جدوجہد کرتی معیشت کو کورونا نے مزید جدوجہد میں ڈال دیا ہے۔ عوام کا بنیادی حق ہے کہ حکومت انہیں صاف اور صحتمندانہ ماحول فراہم کرے۔ این ڈی ایم اے کورونا اور ٹڈی دل سے مقابلہ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عدالت چئیرمین این ڈی ایم اے کی کورونا اور ٹڈی دل کیخلاف کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ این ڈی ایم اے اور وفاقی حکومت صوبائی حکومتیں، گلگلت بلتستان کورونا وائرس کیخلاف کوششوں کی پیش رفت جمع کرائیں۔

متعلقہ خبریں