جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس؛ سندھ بھر میں آج 42 افراد ہلاک، تعداد 1614 ہوگئی

سندھ

کراچی: کورونا وائرس کے باعث آج سندھ بھر میں 42 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ دوسری جانب 821 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے۔

کراچی میں جہاں کورونا کی خطرناک صورتحال کے سبب کئی علاقوں لاک ڈاؤن ہے، وہاں کچھ اچھی خبریں بھی ہیں آج 821 مزید مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 54676 ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 42 مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق آج کورونا وائرس کے باعث بیالیس مریضوں کے ساتھ انتقال کرنے والوں کی تعداد 1614 ہوچکی ہے جبکہ آج 9317 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، 9317 نمونوں کی ٹیسٹ میں 1388 نئے مریض سامنے آئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب تک 524222 ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور اب تک 97626 کورونا کے کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 41336 مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں 39713 گھروں میں اور 349 آئسولیشن سینٹرز میں اور1274 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اس وقت 650 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 76 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج 629 نئے کیسز سامنے آئے جن میں ضلع جنوبی 233، ضلع شرقی 164، ضلع وسطی 85 رپورٹ ہوئے، ضلع کورنگی 44، ضلع ملیر 65 اور ضلع غربی 38 رپورٹ ہوئے۔

خیرپور 86، حیدرآباد 69، عمرکوٹ اور سانگھڑ 66-66 شامل ہیں، شہید بینظرآباد 64، سکھر 48، کشمور 41، بدین 39 رپورٹ ہوئے، جامشورو 37، نوشہروفیروز 27، مٹیاری 16، میرپورخاص 16 رپورٹ ہوئے۔

ٹنڈو الہیار 14، شکارپور 10، ٹنڈو محمد خان، جیکب آباد اور لاڑکانہ 7-7 کیس ہیں، دادو 3 اور گھوٹکی میں 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں