جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی، ریکارڈ 2 ہزار 636 کیسز اور 57 اموات

2 ہزار 636

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 2 ہزار 636 نئے کیسز سامنے آگئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ نظر آرہا ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 931 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ریکارڈ 2 ہزار 636 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 57 ریکارڈ اموات بھی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں مئی کے 28 دنوں کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 42 ہزار سے زائد کا اضافہ

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار 28 تک پہنچی ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 317 ہو چکی۔ 22 ہزار 305 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 20 ہزار 17 ٹیسٹ کیئے گئے ہیں۔

سندھ 25 ہزار 309 کورونا کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، پنجاب میں 22 ہزار 964، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 842، بلوچستان میں 3 ہزار 928، اسلام آباد 2 ہزار 100، گلگت بلتستان میں 658 اور آزاد کشمیرمیں 227 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں