جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس : پنجاب حکومت کے اقدامات کو سپریم کورٹ نے بھی مؤثر قرار دیتے ہوئے سراہا ہے : فیاض الحسن

کورونا مؤثر

لاہور : فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات کو سپریم کورٹ نے بھی مؤثر قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔ سپریم کورٹ کے ریمارکس پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران معزز جج صاحبان نے بزدار حکومت کے انتظامات کو مؤثر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی کہانی کرپشن اور غم احتساب کا ہے : فیاض الحسن چوہان

ان کا کہنا تھا کہ معزز بنچ نے کہا کہ بزدار حکومت کے کرونا مخالف اقدامات مثبت اور درست سمت میں ہیں- وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں میں نمایاں کمی کی باعث سروسز اسپتال، جناح اسپتال، پی آئی سی سمیت بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈز بند کر دیئے گئے ہیں۔ ان حوصلہ افزاء ریمارکس کی روشنی میں پنجاب حکومت کورونا پھیلاؤ کے خلاف مزید اقدامات جاری رکھے گی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت کے اعلانات سے زیادہ اقدامات بولتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں کورونا کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں۔ عدلیہ کی جانب سے اس سے پہلے بھی پنجاب حکومت کے اقدامات کی تحسین کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں