جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

 کورونا وائرس؛ یونانی کروز بحری جہاز میں 20 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت

یونانی

ایتھنز : ایک یونانی کروز بحری جہاز کو تقریباً 20مسافروں کے کووڈ۔19کےلئے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایتھنز کے نزدیک قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس پر 382افراد سوار ہیں۔

بحری جہاز ایلفتھروئس وینزیلوس ترکی سے سپین کی طرف جارہا تھا جب اسے 22 مارچ کو پیرائیوس بندرگاہ پر روکا گیا۔

پولیس کی ایک خاتون ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ یونانی ملکیتی بحری جہاز نئے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں ہنگامی صورت حال کی وجہ سے سپین کےلئے سفرجاری نہیں رکھ سکتا۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ جہاز میں سوار 20 کے قریب افراد میں کووڈ۔19کےلئے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور بحری جہاز کوپیرائیوس میں ہی قیام کرنا پڑے گا۔

کوسٹ گارڈز کے مطابق 383 مسافروں میں سے صرف 33 مسافر اور عملہ یونانی ہیں جس نے دیگر افراد کی شناخت نہیں بتائی ہے۔

خیال رہے کہ یونان میں اس وقت سرکاری سطح پر نوول کورونا وائرس کی کیسز کی تعداد 1212 ہے اور 47 ہلاکتیں ریکارڈ ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں