جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کورونا وائرس؛ وقار یونس ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کیلئے تیار

وقار

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ کوروناکی وجہ سے دنیا مشکل حالات سے گزر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان پربہت بڑی ذمہ داری ہے، میں ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کو تیار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بولنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم وقار یونس نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا دنیا کے کئی ممالک کواپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اور دنیا مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مکمل لاک ڈاؤن کرنا ناممکن ہے، اس وقت وزیراعظم عمران خان پربہت بڑی ذمہ داری ہے، میں ٹائیگرفورس کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں، فخرہے کہ میری اہلیہ فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے کام کررہی ہیں۔

بولنگ کوچ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ایسی صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کرناچاہیئے ، شرجیل خان کو فٹنس پر کام کرنا ہوگا،ہیڈ کوچ بھی نشاندہی کرچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہےحسن علی جلد فٹ ہو کر پاکستان ٹیم جوائن کرلیں گے، سرفراز احمد کی پرفارمنس پی ایس ایل میں تسلی بخش نہیں رہی، وہ ہمارے پلان کا حصہ ہیں لیکن انہیں مزید محنت کی ضرورت ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ محمد عامر ایک میچ وننگ بولر ہے، نوجوانوں کو موقع دینے کا مطلب یہ نہیں کہ عامر کو نظر انداز کیا گیا، وہاب ریاض اور محمد عامر سے اس بارے میں گفتگو ہوچکی ہے۔

بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ نوجوان بولرز پرغصہ آتاہے جب وہ سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرتے ہیں ، سوشل میڈیا استعمال کریں لیکن کرکٹ پر زیادہ توجہ مرکوز رکھیں۔

متعلقہ خبریں