جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کورونا وائرس؛ ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں کا دورہ انگلینڈ سے انکار

ویسٹ

جمائیکا: کورونا وائرس کا خوف، ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ویسٹ انڈین ٹیم شیڈول کے مطابق تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے سلسلے میں 9 جون کو لندن پہنچ رہی ہے تاہم پچیس رکنی ٹیم کے تین اہم کھلاڑی بلے باز شمرون ہتمار اور ڈیرن براوو کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر کیمو پاول نے دورہ انگلینڈ سے انکار کردیا۔

دوسری جانب ویسٹ انڈن بورڈ نے ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں چودہ رکنی ٹیم کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ گیارہ متبادل کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے۔

ممہان ٹیم آٹھ جون کو پرائیوٹ پرواز سے لندن کے لئے روانہ ہوگی جہاں کھلاڑی چودہ روز قرنظینہ میں رہیں گے، پہلا ٹیسٹ آٹھ جولائی کو شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں