جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کورونا وبا کے باوجود ٹی 20 ورلڈکپ کا شیڈول برقرار

ٹی

دبئی: ساتویں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کا شیڈول برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے منتظمین کے مطابق ورلڈکپ 2020 کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا جو کہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے۔

منتظمین نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ قبل از وقت ہوگا ابھی ایونٹ میں وقت ہے، کوئی لوکل آرگنائزیشن اس حوالے سے اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتی تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں گے۔

‏منتظمین کا کہنا ہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی، آئی سی سی اور اراکین فیصلہ کریں گے جب کہ ابھی سب کچھ پلان کے مطابق ہے اور فیصلے میں کوئی جلدی نہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 ایونٹ کے انعقاد کو غیر یقینی قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں