جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

کرونا وبا نہ ہوتی تو اب تک کئی بار پاکستان کا دورہ کرلیتی: حلیمہ سلطان

حلیمہ

کراچی: مقبول ترکش ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ ملک میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرچکا ہے، ڈرامے کی ہیروئن اداکارہ ایسرا بلجک عرف "حلیمہ” پاکستانی شائقین کی سب سے پسندیدہ ترک اداکارہ بن گئیں۔

ترک اداکارہ ایسرا بلجک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے موصول تبصروں کے ذریعے اپنی مقبولیت میں اضافے کا مشاہدہ کیا۔

مقامی انگریزی روزنامہ سے گفتگو کرتے ہوئے حلیمہ سلطان نے کہا کہ جب میں نے ترکی کے نیوز چینلز پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو یہ کہتے ہوئے دیکھا کہ ارطغرل جیسے کامیاب منصوبے کو ان کے مقامی چینل پر نشر کیا جائے گا میں نے بیک وقت حیرت اور فخر محسوس کیا۔

ایسرا بلجک کا کہنا ہے کہ اگر ہم پر کرونا وائرس بیماری نہ ہوتی تو میں اب تک کئی بار پاکستان کا دورہ کرسکتی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترک اداکارہ نے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملنے کے بعد پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں