جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال، مزید 4 لاکھ سے زائد افراد متاثر

بھارت

نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 4 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوگئے جبکہ 3979 افراد وائرس سے ہلاک بھی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال بدترین ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آگئے ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ چار لاکھ 12 ہزار سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں جب کہ 3979 افراد وائرس سے ہلاک بھی ہوگئے۔

ریاست مہاراشٹر میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 920 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ کیرالہ میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ تعداد میں کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت؛ کورونا سے اموات کا نیا ریکارڈ، سابق وزیر بھی انتقال کرگئے

ادھر بنگلور میں مثبت کیسز کی شرح 55 فیصد رہی، یعنی ٹیسٹ کے لیے جانے والا ہر دوسرا شخص کورونا سے متاثرہ نکل رہا ہے۔

ریاست اترکھنڈ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی بند ہونے پر پانچ مریض دم توڑ گئے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے دنیا بھر کے 46 فیصد کیسز صرف بھارت میں سامنے آئے اور ہر چار میں سے ایک موت بھارت میں ہوئی۔

متعلقہ خبریں