جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا کی خطرناک لہر نے بچوں کو بھی جکڑ لیا، ایک ہی روز چار بچے اسپتال داخل

چار بچے اسپتال

لاہور : کورونا کی تیسری لہر سے بچے بھی شکار ہونا شروع ہوگئے، وباء میں مبتلاء چار بچے اسپتال میں داخل کردیئے گئے۔

ایم ڈی چلڈرن اسپتال پروفیسر سلیم نے بتایا ہے کہ اسپتال کے کورونا وارڈ میں ایک ہی روز چار بچے داخل کیئے گئے ہیں۔ بچوں میں 5 سالہ ریان، ایک سالہ لاریب، 2 ماہ کا نعمان، اور 10 سالہ ارسلان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : پنجاب میں 2 ہزار سے زائد نئے کیسز، مزید 43 افراد کا انتقال

انہوں نے بتایا کہ چاروں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بچوں میں کورونا وائرس پازیٹو آنا ہونا تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں