جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

کورونا کا قہر مزید 151 افراد کی زندگی چھین گیا

مزید 151 افراد

اسلام آباد : کورونا وائرس ملک بھر سے مزید 151 افراد کی جان لے گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 57 ہزار 13 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 5 ہزار 480 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 151 افراد موت کی نیند سو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں کورونا کے ریکارڈ پر ریکارڈ، 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 3 ہزار 293 اموات

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہزار 681 ہوگئی، جبکہ اب تک 8 لاکھ 15 ہزار 711 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 61 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں