جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا کے خطرناک ترین ویرینٹ نے دنیا میں پھر ہلچل مچادی، 100 افراد متاثر

کورونا

دنیا کے لیے کورونا وائرس کی نئی قسم "اومی کرون” نے دہشت کی لہر پھیلادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرانے کورونا وائرس سے چالیس فیصد زیادہ خطرناک اومی کرون وائرس ہے جو کہ جنوبی افریقہ سے نکل کر تین ممالک میں پہنچ گیا ہے۔

نئے وائرس کے باعث یورپ اور امریکا سمیت کئی ممالک نے ہنگامی طور پر 7 افریقی ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کردیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی بی11.529 نامی نئی قسم سے تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی

نیویارک کی گورنر نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اسپتالوں میں آپریشنز کو بھی محدود کردیا ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے بھی پوری دنیا میں خطرناک وائرس کے 100 مریضوں کی تصدیق کردی۔

متعلقہ خبریں