جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا کے پے در پے وار جاری، مزید ایک ہزار تین سو چھپن افراد میں تصدیق

ایک ہزار تین سو چھپن

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار تین سو چھپن کیسز رپورٹ ہوگئے۔

پاکستان پر کورونا کے پے در پے وار جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تیس افراد جان سے گئے۔ ایک ہزار تین سو چھپن نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں کورونا وائرس بے قابو، تحصیل پبی سب سے زیادہ متاثر

ملک میں اب تک ایک ہزار ایک سو ستانوے اموات ہوچکی ہیں۔ جبکہ ستاون ہزار سات سو چار شہری مہلک وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اٹھارہ ہزار تین سو چودہ مریض وائرس کو شکست دے کر روبصحت بھی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں