جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں بھی کمی کا امکان

کمی کا امکان

اسلام آباد : کورونا کے خوف نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرادیں۔ تیل کی کھپت کمی کے بعد قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

تیل کی طلب و رسد میں فرق کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 35 اعشاریہ 84 ڈالر فی بیرل کی نچلی ترین سطح پر آگئیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنے کا امکان

گزشتہ ایک ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 30 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی انتہائی کم قیمتوں کے باوجود پاکستانی عوام کو خاص ریلیف فراہم نہ کیا جاسکا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں معمولی کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں