جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

رواں سال کورونا کے خاتمے کا امکان نہیں، ویکسین پر انحصار کرنا غلطی ہوگی : ڈبلیو ایچ او

انحصار کرنا غلطی

نیو یارک : عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کردیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک کورونا وائرس کے مکمل خاتمے کا امکان نہیں ہے، صرف ویکسین پر انحصار کرنا غلطی ہوگی۔

ادارے کے ڈائریکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ مسلسل چھ ہفتوں میں کمی کے بعد گزشتہ ہفتے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا، اس وقت کورونا وائرس قابو میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا مزید بیالیس افراد کی موت

ان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اور اسپتال میں داخلوں سے اموات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ امریکا، یورپ، جنوب مشرقی، ایشیاء مشرقی میڈیٹرین میں کیسز بڑھے ہیں، یہ صورت حال مایوس کن ضرور ہے، حیران کن نہیں۔

ٹیڈروس نے کہا کہ ویکسین سے زندگیاں بچانے میں مدد مل سکتی ہے، کورونا سے بچنے کیلئے صرف ویکسین پر انحصار کرنا غلطی ہوگی۔

متعلقہ خبریں