جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا وائرس کا خطرہ : ہزاروں مسافروں کو بحری جہاز سے زمین پر آنے سے روک دیا گیا

مسافروں

کیلیفورنیا : ہزاروں مسافروں کو کروز شپ سے واپس زمین پر آنے سے روک دیا گیا ہے۔  مسافروں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر محدود کیا گیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر گرینڈ پرنسس نامی کروز شِپ میں سوار ساڑھے تین ہزار مسافروں میں سے درجنوں میں کورونا وائرس کا شبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس؛ بھارت میں آئیفا ایوارڈز 2020 کی تقریب منسوخ

اس سے پہلے گزشتہ ہفتے اسی کروز شپ گرینڈ پرنسس پر ایک مسافر کورونا وائرس سے متاثر ہو کر انتقال کر گیا تھا، جبکہ مزید چار افراد وائرس سے متاثر ہو گئے تھے جس کے بعد اس جہاز کو ساحل کے قریب روک کر فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ٹیسٹ کٹ پہنچائی گئی۔

حکام کے مطابق جب تک ہر مسافر کا ٹیسٹ نہیں ہوجاتا انہیں کسی صورت زمین پر نہیں آنے دیا جائے گا۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس کے 200 کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ 12 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں