جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد میں کسی مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی : پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا انکشاف

مریض صحتیاب

اسلام آباد : پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد میں کسی مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انصر مقصود نے کہا کہ جب تک ہمارے پاس کرونا وائرس سے متعلق تصدیقی رپورٹ نہیں آتی اس وقت تک ہم کسی کو متاثرہ شخص نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جس مریض کے وائرس میں مبتلا ہونے کا بتایا جارہا ہے، اس کی حتمی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی۔ ہنگامی حالات کے پیش نظر ہم نے متعدد اقدامات لیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیئے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی

ان کا کہنا تھا کہ ایک وارڈ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے مختص کردیا ہے، وینٹی لیٹرز مشینیں بھی مختص کی گئی ہیں۔ اس وائرس سے زیادہ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، عوام احتیاط کریں۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور صفائی کا خیال رکھیں۔

متعلقہ خبریں