جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا وائرس نے دنیا کے 199 ممالک کو جکڑلیا، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے زائد ہوگئی

27 ہزار

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد 199 ہوگئی، جہاں مجموعی طور 27  ہزار 370 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے، متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار 458 ہوگئی ہے۔

مجموعی طور 27  ہزار 370 میں سے امریکا میں ایک ہزار 704، اٹلی میں 9 ہزار 134، چین میں 3 ہزار 295، اسپین میں 5 ہزار 138، جرمنی میں 351، فرانس میں ایک ہزار 995، ایران میں 2 ہزار 378، برطانیہ میں 759، جنوبی کوریا میں 144، بیلجیئم میں 289، ترکی میں 92 اور بھارت میں 20 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کی غیر ضروری خبروں کا خاتمے کیلیئے کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے : انتونیو گوتریس

دنیا بھر کے 5 لاکھ 97 ہزار 458 متاثرین افراد میں سے امریکا میں ایک لاکھ سے زائد، اٹلی میں 86 ہزار 498، چین میں 81 ہزار 394، اسپین میں 65 ہزار 719، جرمنی میں 50 ہزار 871، فرانس میں 32 ہزار 964، ایران میں 32 ہزار 332، برطانیہ میں 14 ہزار 543، جنوبی کوریا میں 9 ہزار 478، بیلجیئم میں 7 ہزار 284، ترکی میں 5 ہزار 698 اور بھارت میں 902 افراد متاثر ہیں۔

متعلقہ خبریں