جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ایس ایکس پر حملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع، کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز کا اسٹاک مارکیٹ کا دورہ

کور کمانڈر

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور ایڈیشنل آئی جی نے اسٹاک مارکیٹ کا دورہ کیا۔

سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ دہشت گردوں سے ملنے والے موبائل ڈیٹا اور تصویروں کی مدد سے  سہولت کاروں کی تفصیلات حاصل کرلی گئیں ہیں۔

جب اہم معلومات کا جائزہ لیا تو پتہ چلا دہشت گرد حب کے راستے مبینہ طور پر کراچی میں داخل ہوئے اور پھر لیاری ایکسپریس وے کا راستہ اختیار کیا۔ ماڑی پور سے دہشت گرد کسٹم ہاؤس سے ہوتے ہوئے براہ راست اسٹاک ایکسچینج تک پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ درج

ممکنہ طور پر لیاری ایکسپریس وے کا راستہ سیکورٹی کی کمی کی وجہ سے اختیار کیا گیا، جس کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آچکی ہے۔ تحقیقاتی اداروں نے حاصل کردہ معلومات پر ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں، جس کے بعد گرفتاریوں کا امکان ہے۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، ڈی جی رینجرز اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور انتظامیہ سمیت کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں