جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کرپٹ عناصر پاکستان میں غربت اور پسماندگی کی اصل وجہ ہیں : شہباز گل

کرپٹ عناصر پاکستان

اسلام آباد : شہباز گل کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر پاکستان سمیت بے شمار ممالک میں غربت اور پسماندگی کی اصل وجہ ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ برطانیہ نے غریب ملکوں کے نواز شریف ٹائپ عناصر کی اپنے ممالک سے پیسہ چوری کرکے برطانیہ میں جمع کرنے والے افراد خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیر برائے کشمیر امور کی موجودگی شفافیت پر سوال اٹھا رہی ہے : شیری رحمان

انہوں نے کہا کہ دیر آید درست آید، ایسے کرپٹ عناصر پاکستان سمیت بے شمار ممالک میں غربت اور پسماندگی کی اصل وجہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کئی انٹرنیشنل فورمز پر یہ مسئلہ اٹھا چکے ہیں کہ ایسے کرپٹ لوگ ہی ان ممالک میں غربت کی اصل وجہ ہیں۔ ان کرپٹ لوگوں نے آخر اپنے انجام کو پہنچنا ہے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ پانامہ جیسے اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد خود برطانیہ میں عوام کا ایسے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کے لئے شدید دباؤ ہے۔

متعلقہ خبریں