جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعلیٰ پر کرپشن الزامات : سندھ کے خزانے کی چابی مراد علی شاہ کے پاس ہے : حلیم عادل شیخ

سندھ کے خزانے

کراچی : حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 2007 سے ایک ہی بندہ کرپشن کررہا ہے، سندھ کے خزانے کی چابی مراد علی شاہ کے پاس ہے۔

تحریک انصاف سندھ کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قوم دو ہزار سات سے دیکھ رہی ہے۔ سندھ میں جو بھی کرپشن لوٹ مار ہورہی ہے، وہ ایک ہی بندہ کررہا ہے۔ سندھ کے خزانے کی چابی مراد علی شاہ کے پاس ہے۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملنے والے اربوں روپے لٹادیئے گئے۔ کروڑ پینشنرز کے دو ارب 47 ہڑپ کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : جعلی بینک اکاؤنٹس: نیب نے مراد علی شاہ کےخلاف ریفرنس دائر کردیا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے پی ایس سلیم باجاری اورڈاوچ کے ذریعے کرپشن کی گئی۔ ٹھٹہ میں دادو کے جعلی اکائونٹس پر ایک ٹیچر موت کا شکار ہوا۔ انور مجید کی شوگر ملز کو سبسڈی دی گئی۔ سندھ بینک بھی تباہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں