جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نادرا میں کرپشن برداشت نہیں، 107 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا : چیئرمین نادرا

نادرا میں کرپشن

کراچی : طارق ملک کا کہنا ہے کہ نادرا میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، 107 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔

دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نادرا ریجنل ہیڈ آفس میں خواتین کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس سے چیئرمین نادرا طارق ملک نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے کہ خاوند کا نام لکھوائے یا والد کا۔ 100 دنوں میں جینڈر گیپ 14 سے 10 فیصد پر آ گیا ہے۔ عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی اسپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیشل ڈیپارٹمنٹ خواتین کی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کریں گی۔ تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہیے۔ جیکب آباد میں 5000 خواتین کو نادرا کے ساتھ رجسٹریشن پر سوشل ورکر خاتون کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین نادرا نے الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال کیئے تو کارروائی کروائیں گے

چیئرمین نادرا نے کہا کہ ہم اقلیتی برادری کی ترجیح بنیادوں پر رجسٹریشن کر رہے ہیں۔ نادرا میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ 262 چارج شیٹ ہو چکے ہیں، 107 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔

طارق ملک کا کہنا تھا کہ بچوں کو بھی نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں۔ اگر بیس سال کی عمر کے بعد کروائیں گے تو مختلف پہلوؤں سے تحقیق کی جاتی ہے۔ سنٹرز پر معذور افراد کے لیے انتظامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلا شناختی کارڈ فری دیا جاتا ہے، اگر کوئی فیس وصول کرے تو نادرا میں شکایات درج کروائیں۔ خیبر پختوانخوا کی ہر تحصیل میں نادرا سنٹر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں