جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ٹی آئی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے : بلاول بھٹو زرداری

پی ٹی آئی حکومت کی اُلٹی گنتی

پشاور : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتے، پی ٹی آئی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سخاکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی ظالم کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ کرے گیْ آپ ہمارے ساتھ رہو، قافلہ آگے بڑھتارہے گا۔ آج بھی مالاکنڈ کے عوام پی پی کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صبر کریں آر بھی ہوگا اور پار بھی ہوگا : عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ جیالے کٹھ پتلی راج ختم کرنے کیلئے نکل چکے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ امید ہےعوام پی پی اور پی ڈی ایم کا ساتھ دیں گ۔ پی ڈی ایم کا لائحہ عمل عوام کے سامنے رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں