جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سی ٹی ڈی کی ملتان میں کاروائی، ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد گرفتار

ملتان : سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں دستی بم اور اسلحہ برآمد۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر بہاولپور بائی پاس موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت فضل وہاب، اسلم خان، گل رحمان اور باسط علی کے نام سے ہوئی ہے، ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، پستول اور اہم دستاویزات برآمد کر لیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے دہشت گردی کیلئے استعمال ہوانے والی فنڈ ریزنگ کی پرچیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، ملزمان ملتان میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہے تھے، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں