جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جھوٹ اور بہتان کی نہوست کی وجہ سے ملک نہیں چل رہا : احسن اقبال

جھوٹ اور بہتان کی نہوست

لاہور : احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے پاس دو جھنڈے ہیں، ایک اصول دوسرا حصول کا۔ جھوٹ اور بہتان کی نہوست ہے، جس کی وجہ سے ان سے ملک نہیں چل رہا۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے خلوص کے ساتھ حکومت کی۔ ہم نے عوام سے کئے تمام وعدے پورے کیئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے معشیت ٹھیک کرنے، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو ہم نے پورا کیا۔ اس کے برعکس عمران نیازی نے جو وعدہ بھی عوام سے کیا اس پر یو ٹرن لیا۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہم فرسودہ نظام کا حصہ نہیں بننا چاہتے : شاہد خاقان عباسی

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا تیسرا سال شروع ہوچکا۔ 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، ایک گھر بھی نہیں بنا، لوگوں کو بے روزگار کردیا۔ ملک میں تاریخی مہنگائی کردی گئی۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ کل عمران خان نے علماء کے سامنے جھوٹے الزامات لگائے۔ جھوٹ اور بہتان کی نہوست ہے، جس کی وجہ سے ان سے ملک نہیں چل رہا۔ عمران نیازی کی جماعت میں انتشار ہے۔ عمران نیازی کو شک ہے کہ سینٹ میں اُن کے اپنے بندے اُن کے خلاف ووٹ دیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت سینیٹ الیکشن پر لوگوں کو دھوکا دے رہی ہے۔ عمران نیازی اپنے پیاروں کو سینیٹ میں لانا چاہتے ہیں۔  امید ہے عدالت صدارتی ریفرنس کو واپس کردے گی۔ ریفرنس عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک فرینڈ آف عمران خان نااہل ہونے جارہا ہے۔ پاکستان کا آئین فرینڈز آف عمران خان کیلئے تبدیل نہیں ہوسکتا۔ ہم سپریم کورٹ سے رابطہ کریں گے۔ عمران نیازی کے پاس دو جھنڈے ہیں، ایک اصول دوسرا حصول کا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ فیصلہ کن ہوگا۔ عوام اس ملک کے مالک ہیں۔ حکومت 3 سال میں ہمارے خلاف ایک کیس ثابت نہیں کرسکی۔

متعلقہ خبریں