جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ٹی آئی رہنماء علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور: احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی اور نیب کو باور کرایا کہ کسی بھی ملزم کو غیر معینہ مدت کیلئے سلاخوں کے پیچھے نہیں رکھا جاسکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء علیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کی عدم دستیابی پر ڈیوٹی جج جواد الحسن نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب سے عدالت سے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، عدالتی استفسار پر نیب کے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تفتیشی رپورٹ تیاری کے مراحل میں ہے.

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے باور کرایا کہ کسی بھی ملزم کو غیر معینہ مدت کیلئے سلاخوں کے پیچھے نہیں رکھا جا سکتا ہے.

نیب پراسیکیوٹر وارث علی نے بتایا کہ علیم خان کیخلاف غیرقانونی اثاثے بنانے اور آف شور کمپنیوں کے قیام کے الزامات کی تفتیش ہو رہی ہے اور ابھی ریفرنس دائر نہیں ہوا.

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آف شور کمپنیوں کے معاملے میں اور بھی لوگ ملوث ہیں جو فرار ہیں،  علیم خان کیخلاف ریفرنس میں ماہرین کی رائے لی جانی ہے، اس لیے رپورٹ مرتب کرنے کیلئے مہلت دی جائے.

احتساب عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر اور تفتشی کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرلی اور انہیں 13 مئی تک حتمی تفتیشی رپورٹ، علیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں