جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عدالت کا میچوں کے دوران ٹریفک کو بند کرنے کا نوٹس، پی سی بی کے سی ای او طلب

میچوں کے دوران

لاہور : عدالت نے کرکٹ میچوں کے دوران ٹریفک کو بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے ایک کیس کی سماعت کے دوران مقامی کرکٹ میچوں کے لیئے ٹریفک کو عام آدمی کے لیے بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی وجہ سے اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لوکل میچوں کے دوران ٹریفک کو بند کرنے کا کیا جواز ہے؟

یہ بھی پڑھیں : انتخابات جلد یا وقت پر ہوں، عمران خان کہیں نظر نہیں آتے : وزیراعلیٰ سندھ

عدالت نے کہا کہ کل کو کوئی پاکستان نہیں آئے گا۔ ان میچوں کی وجہ سے کل میں بھی ٹریفک میں پھنس گیا۔ ان میچوں نے بزنس تباہ کر دیا۔ لوکل میچوں کے لیے اتنی سیکورٹی کی ضرورت نہیں۔ کس قانون کے تحت سیکورٹی فورسز لگا کر ٹریفک بند کر دی گئی؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او، سی ٹی او لاہور اور ایس پی سیکورٹی کو کل ریکارڈ سمیت وضاحت طلب کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں