جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عدالت کا کتے کے کاٹنے سے لاڑکانہ کے بچے کی ہلاکت پر انکوائری کا حکم

کتے کے کاٹنے سے

کراچی : عدالت نے کتے کے کاٹنے سے لاڑکانہ کے بچے کی ہلاکت پر انکوائری کا حکم دے دیا۔

این آئی سی ایچ نے کتے کے کاٹنے سے لاڑکانہ کے بچے کی ہلاکت کے معاملے کی عدالت میں رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق بچہ جب داخل کیا گیا تو اس کی حالت تشویشناک تھی۔ ان کا این آئی سی ایچ میں 27 روز تک علاج کیا گیا۔

عدالت نے ڈی جی ہیلتھ کی سربراہی میں حسنین کی ہلاکت کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ ڈی جی ہیلتھ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی لاڑکانہ، حیدرآباد اور کراچی جا کر تحقیقات کرے۔

یہ بھی پڑھیں : سگ گزیدگی کا شکار لاڑکانہ کا 6 سالہ حسنین دم توڑ گیا

عدالت نے حکم دیا کہ بچے کے علاج اور اس کی ہلاکت کے متعلق تفصیلی رپورٹ تیار کی جائے۔ رپورٹ میں اس بات کا تعین کیا جائے کس کی غفلت کے باعث ہلاکت ہوئی۔

متعلقہ خبریں