علی رضا عابدی قتل کیس : سہولت کاروں کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی: ایم کیوایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے ملزمان کی ضمانت مسترد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزم ابوبکر اور محمد غزالی اور فاروق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے کہا کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے ہیں۔  

پولیس کا عدالت میں مؤقف ہے کہ ملزمان نے علی رضا عابدی کو کو قاتل کرنے میں سہولت کاری کی۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018 میں انکے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔