جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بزدل دشمن بہادر قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا : وزیر اعلیٰ پنجاب

بزدل دشمن بہادر قوم

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بزدل دشمن بہادر قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ قوم کی تائید و حمایت سے دشمن کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام بنائے، آئندہ بھی بنائیں گے۔ قوم اور سکیورٹی اداروں نے قیام امن کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ بزدل دشمن بہادر قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔

دونوں رہنماؤں نے حالیہ صورتحال پر اپوزیشن کے رویے کی مذمت کی اور باہمی دلچسپی کے امور، حلقے کی ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کا کوئٹہ بم دھماکے کا نوٹس، رپورٹ طلب

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خدمت کے سفر کے سامنے انتشار کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے۔ افراتفری کی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیا ہے اور دیتے رہیں گے۔ منفی سیاست کو 22 کروڑ عوام مسترد کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پے درپے ناکامیوں کے بعد مخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔ پی ڈی ایم ملک میں عدم استحکام چاہتی تھی لیکن خود ٹوٹ پھوٹ چکی ہے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ عوام کی حمایت سے اپوزیشن عناصر کے افراتفری پھیلانے کے عزائم ناکام بنائے ہیں۔ وزیر اعظم کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں نے حساس معاملات پر بھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔

متعلقہ خبریں