جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خاتون سے زیادتی : بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے گی : فیاض الحسن چوہان

بزدار حکومت ملزمان کو

لاہور : فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب زیادتی کیس پر پنجاب لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئے ہیں، بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے گی۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لاہور موٹروے زیادتی کیس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وزیرِ قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔ ملزمان کو پکڑنے کے لیے روایتی اور جدید تفتیشی طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی، ملزمان اب تک آزاد، پولیس کو گھڑی اور انگھوٹی مل گئی

انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ایسی گھناؤنی حرکتوں میں ملوث افراد معاشرے کا ناسور ہیں۔ بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے گی۔

متعلقہ خبریں