جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سی پیک اتھارٹی بل ایک مخصوص شخص کو این آر او دینے کی کوشش ہے : رضا ربانی

ایک مخصوص شخص

اسلام آباد : سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ سی پیک اتھارٹی بل ایک مخصوص شخص کو این آر او دینے کی کوشش ہے۔

سی پیک اتھارٹی آرڈیننس 2019 سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹر رضا ربانی نے ایوان میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی آرڈیننس کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔ معیاد ختم ہونے کے بعد سی پیک اتھارٹی اب باقی نہیں رہی۔ سی پیک اتھارٹی کے لئے اب کوئی قانون نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین سی پیک عاصم باجوہ پر لگنے والے الزامات بے بنیاد ہیں: اعجاز شاہ

انہوں نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی اب ہوا میں کام کر رہی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے فنڈ کو اب کس طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔ اگر فنڈ استعمال ہو رہا ہے تو یہ غیر قانونی ہے۔ اب قانون لایا جا رہا ہے کہ ایک ادارے پر نیب کا قانون لاگو نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اب چیئرمین نہیں رہے۔ سی پیک اتھاڑی کے چیئرمین پر بہت سنگین الزامات لگے ہوئے ہیں۔ کیا یہ ایک مخصوص شخص کو این آر او دینے کی کوشش ہے۔

متعلقہ خبریں