جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان کا سی پیک مخالف بیانات کا نوٹس، سی پیک پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے : دفتر خارجہ

سی پیک مخالف بیانات

اسلام آباد : دفتر خارجہ نے سی پیک مخالف بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک ایک طویل المدتی منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان نے سی پیک مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین تعاون پر مبنی تزوراتی شراکت دار ہیں۔ پاکستان اور چین خطے میں امن، ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں اور دونوں ملکوں کا تعاون اور مشن باہمی عزت اور احترام اور دو طرفی فائدے پر مبنی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری مشترقی ترجیح ہے۔ سی پیک کا منصوبہ ایک خطہ ایک سڑک(بی آر آئی) منصوبہ کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سی پیک کے نئے معاہدوں سے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز ہوگی : اسد عمر

عائشہ فاروقی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ چیبن سے حاصل کیئے گئے قرضوں کی واپسی کی مدت 20 برس ہے اور شرح سود صرف 2۔34 ہے۔ اگر چین سے حاصل کی گئی گرانٹ کو اس میں شامل کیا جائے تو شرح سود کم ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک ایک طویل المدتی منصوبہ ہے۔ اس منصوبہ سے توانائی صنعتوں اور مواصلات کے دھانچے اور روزگار کے ذرائع میں پیدا ہونے والی کمی پوری ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے متعلق بات کرنے کیلئے پاکستان اور چین باہم بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ ایلس ویل کے سی پیک پر تحفظات اور اعتراضات پر مؤثر جواب دے دیا ہے اور اسلام آباد میں چینی سفارتخانہ بھی پہلے ہی اس کا مؤثر جواب دے چکا ہے۔

متعلقہ خبریں