جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سی پیک فیز ون تکمیل کے مراحل میں ہے ، جلد معاشی ترقی نظر آئے گی: خالد منصور

سی پیک فیز ون

اسلام آباد: خالد منصور کا کہنا ہے کہ سی پیک کا فیز ون تکمیل کے مراحل میں ہے، بہت جلد ملک میں معاشی ترقی نظر آئے گی۔

معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا فیز ون تکمیل کے مراحل میں ہے، اب تک 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آچکی ہے جبکہ 12 ارب ڈالر کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اختلافات کے باوجود تمام جماعتیں سی پیک کے بننے پر متفق ہیں : گورنر سندھ

ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ فعال ہے ، سی پیک فیز ٹو میں اسپیشل اکنامک زونز پر توجہ دے رہے ہیں،  فیز ٹو میں ہمارا مقصد سرمایہ کاری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔

انہوں  کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کی سہولت کےلیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، بہت جلد ملک میں معاشی ترقی نظر آئے گی ۔

خالد منصور نے مزید کہا کہ چین کی سیرامیکس کی کمپنی ٹائلز کی تیاری کے لیے سرمایہ کاری کر رہی ہے ، اوپو موبائل کمپنی نے پاکستان میں موبائل کی تیاری شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں درآمدات اور برآمدات کے فرق کو کم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے : وزیراعظم

معاون خصوصی سی پیک نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے سی پیک کےلیے مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں