جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سی پی ایل سی نے ماہ نومبر کا کرائم ڈیٹا جاری کردیا: کراچی

کراچی

کراچی: سی پی ایل سی نے نومبر میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ مختلف علاقوں سے 141 گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں، بھتا خوری کے دو واقعات کے ساتھ مختلف علاقوں میں 22 افراد قتل بھی ہوئے۔

سی پی ایل سی نے ماہ نومبر کا کرائم ڈیٹا جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ماہ نومبر میں شہر کے مختلف علاقوں سے 141 گاڑی چوری اور چھینی گئیں ہیں۔ ایک ماہ میں 2725 موٹر سائکلیں چوری اور 177 چھینی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، سی پی ایل سی کی رپورٹ جاری، موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

روزانہ کی بیناد پر 96 افراد اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے ہیں اور شہری ایک ماہ میں 1990 موبائل فونز سے بھی محروم بھی ہوئے۔

ماہ نومبر میں بھتہ خوری کے دو واقعات رپورٹ ہوئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں 22 افراد قتل بھی ہوئے۔

متعلقہ خبریں