جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا وائرس کی غیر ضروری خبروں کے خاتمے کیلیئے کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے : انتونیو گوتریس

غیر ضروری خبروں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سوشل میڈیا پر غلط مشوروں کو کورونا کے خلاف جنگ میں بڑھتی ہلاکتوں کا سبب قرار دیتے ہوئے کہ کورونا سے لڑنے کے لئے غیر ضروری خبروں کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا اس وقت شدید بحران کا شکار ہے۔ ایسے میں غیر ضروری خبروں سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ غلط مشورے دینے کے بجائے ریسرچ پر توجہ دینے اور دنیا میں مس انفارمیشن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کی تباہ کاریاں جاری، اقوام متحدہ کا عالمی طاقتوں کو تمام اختلافات بالائے طاق رکھنے کا مشورہ

انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیوں کو غلط خبروں سے بھی سنگین خطرات لاحق ہیں۔ قرنطینہ اور آئسولیشن میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ممبرز ممالک اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں