ایںنٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کا تعلیمی اداروں میں کریک ڈاؤن، 9 افراد گرفتار

اسلام آباد: ایںنٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کا تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کریک ڈاون، افراد بشمول 2 خواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

ایںنٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کا تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کریک ڈاون کیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے ملتان میانوالی سیالکوٹ اور لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 افراد بشمول 2 خواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

جبکہ پکڑے جانے والے ملزمان سے 4 کلو گرام منشیات جن میں چرس ہیروئن اور میتھ شامل ہیں بر آمد کر لی گئی۔ان ملزمان میں محمد تنویر، محمد لیاقت، تسلیم مائی، نجمہ مائی، محمد اشتیاق، محمد انور ،عبدالستار، محمد ریاض اور غلام عباس شامل ہیں۔