نسل پرست شائقین کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 شائقین کی اسٹیڈیم میں داخلہ پر پابندی

لندن: انگلش فٹبال کلب چیلسی کے منتظمین کی نسل پرست شائقین کے خلاف کریک ڈاؤن۔ مصری اسٹار محمد صلاح کو بمبار کہنے والے 3  شائقین  کی  اسٹیڈیم  میں داخلہ پر پابندی عائد کردی۔

بدھ کے روز یورپا لیگ کے کوارٹر فائنل سے قبل  چیلسی کلب کے سات چاہنے والے شائقین نےگانے کی  ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ  لیور پول کے اسٹرایئکر محمد صلاح کو بمبار کے نام سے یاد کر رہے تھے۔

چیلسی اور پراگ کے درمیان میچ سے قبل چیلسی کلب کے منتظمین نے ان سات میں سے 3 شائقین کے کوائف  پولیس کے حوالے کئے اور ان کی اسٹیڈیم میں داخلہ پر پابندی کی سفارش کی۔

کلب کے مطابق باقی چار افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے مصر سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار کو اس سے قبل بھی مذہبی اور نسلی امتیاز کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔