جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

رضوان کو کریڈٹ جاتا ہے، اس نے روزہ رکھ کر کھیلا: بابر اعظم

رضوان کو کریڈٹ جاتا

سینچورین: بابر اعظم کا کہنا ہے کہ رضوان کو کریڈٹ جاتا مشکل ہوتا روزے کے ساتھ کھیلنا، رضوان نے جیسی اننگ اور پورا میچ بھی کھیلا قابل تعریف ہے، میری کوشش ہوتی ہے اپنے پلان پر پورا عملدرآمد کروں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ جیت اہم تھی کیونکہ دوسرا ٹی ٹونٹی اچھا نہیں کھیلے تھے، جنوبی افریقہ کو کریڈٹ جاتا کہ اچھا آغاز کیا۔ ہمارے باؤلرز نے کم بیک کیا اور دو سور رنز تک روکا، پچھلے میچ میں وکٹیں گری تو رسک نہ لینے کا سوچا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ میں اچھا اختتام کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا، میری کوشش ہوتی ہے اپنے پلان پر پورا عملدرآمد کروں۔ کافی خوشی ہے اس سینچری کا کافی عرصے سے کوشش کررہا تھا، مورال ٹیم کا اوپر ہی تھا لڑکے مثبت ہی سوچ کے ساتھ کھیل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ بابر اعظم کے کیریئر کی پہلی سنچری، جنوبی افریقا کو شکست

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی تیز کرکٹ ہے اس میں مار پڑ جاتی ہے، کوشش ہوتی ہے برا میچ گزر گیا اس پر فوکس نہ کریں۔ وکٹ اچھا تھا پارٹنرشپ کی ضرورت تھی، رضوان کے ساتھ بات چل رہی تھی کہ میچ ختم کرنا ہے۔ رضوان کو کریڈٹ جاتا مشکل ہوتا روزے کے ساتھ کھیلنا، رضوان نے جیسی اننگ اور پورا میچ بھی کھیلا قابل تعریف ہے۔

کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ ہمارا پلان تھا کہ رن ریٹ کو دیکھ کر ہی چل رہے تھے، رضوان بول رہا تھا کہ خود ہی میچ مکمل کرنا ہے۔ افسوس کہ آخر میں آؤٹ ہوگیا ریکارڈ نہ بن سکا، فخر زمان سے بات ہوئی کہ نیچے آکر تیز کھیل سکتا ہے، فخر نے اوپننگ کے لیے نہیں کہا ٹیم پلان پر ہی عمل کیا۔ ٹی ٹوئنٹی اوپن کررہا ہوں لیکن ٹیم کی ضرورت کے لیے اوپر نیچے کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں